اجے ماکن نے دہلی کے سرمایہ جاتی خرچ کے اعداد و شمار کیے جاری، کانگریس کے دور کو بہتر قرار دیا

Wait 5 sec.

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اجے ماکن نے دہلی میں سرمایہ جاتی خرچ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے سابق حکومتوں کی کارکردگی کا موازنہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے مسلسل دوسرے دن سوشل میڈیا پر اپنی اعداد و شمار پر مبنی مہم جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت کے دوران دہلی میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔اجے ماکن نے اپنی تازہ پوسٹ میں دہلی کے ٹرانسپورٹ شعبے پر سرمایہ جاتی خرچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سڑکیں، بسیں، میٹرو اور فلائی اوور جیسے منصوبے کسی بھی شہر کی ترقی کی بنیاد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پیش کردہ تمام اعداد و شمار سرکاری ریکارڈ، ریزرو بینک اور دہلی کے آڈٹ شدہ کھاتوں پر مبنی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس حکومت کے دور میں، جو 1999 سے 2014 تک رہا، ٹرانسپورٹ سے متعلق سرمایہ جاتی اثاثوں میں ہر سال اوسط 17 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری طرف انہوں نے عام آدمی پارٹی حکومت کے دور، 2014 سے 2025 تک، ٹرانسپورٹ سرمایہ میں اوسط منفی 3 اعشاریہ 4 فیصد کمی کا دعویٰ کیا۔दिल्ली परिवहन पर मेरी आँकड़ा-शृंखला का दिन 2।कल — कुल CAPEX। आज — परिवहन CAPEX। सड़कें। बसें। मेट्रो। फ़्लाईओवर। वह पूँजी जो दिल्ली के चलने का रास्ता बनाती है।बीजेपी बनाम कांग्रेस बनाम आप — सिर्फ़ सरकारी रिकॉर्ड (RBI, दिल्ली के ऑडिटेड खाते): परिवहन पूँजी हर साल कितनी… pic.twitter.com/y0stX7MrND— Ajay Maken (@ajaymaken) May 24, 2026اجے ماکن کے مطابق دہلی حکومت کے مجموعی سرمایہ جاتی خرچ میں ٹرانسپورٹ شعبے کو کانگریس دور میں سب سے زیادہ حصہ ملا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ٹرانسپورٹ کے نام پر خرچ ہونے والی رقم کا بڑا حصہ کانگریس حکومت کے دوران تعمیراتی کاموں پر استعمال ہوا، جبکہ بعد کے برسوں میں یہ تناسب کم ہو گیا۔اس سے ایک دن پہلے اجے ماکن نے اپنی مہم کے پہلے مرحلے میں مجموعی سرمایہ جاتی خرچ پر اعداد و شمار پیش کیے تھے۔ انہوں نے سرمایہ جاتی خرچ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسی خرچ سے بسیں، سڑکیں، فلائی اوور، میٹرو، اسکول اور اسپتال جیسے ترقیاتی ڈھانچے وجود میں آتے ہیں، جبکہ روزمرہ اخراجات شہر کو چلاتے ہیں لیکن سرمایہ جاتی خرچ مستقبل کی تعمیر کرتا ہے۔Day 1 of my data series on Delhi transport, dedicated to Smt. Sheila Dikshit ji.First, what is CAPEX — capital expenditure? Higher CAPEX means more buses, roads, flyovers, Metro, schools, hospitals. Lower CAPEX means less of all of it. Revenue runs the city; CAPEX builds it.… pic.twitter.com/aCioOEGjrk— Ajay Maken (@ajaymaken) May 23, 2026انہوں نے کہا تھا کہ دہلی کے مجموعی خرچ میں تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں پر کانگریس دور میں زیادہ توجہ دی گئی۔ ان کے مطابق دہلی کا ملک بھر کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مجموعی سرمایہ جاتی خرچ میں حصہ بھی کانگریس دور میں زیادہ تھا، جبکہ بعد کے برسوں میں اس میں کمی آئی۔اجے ماکن نے موجودہ حکومت کے بجٹ پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بجٹ کا جائزہ اعلان کی بنیاد پر نہیں بلکہ عملی خرچ کے بعد ہونا چاہیے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر کہا کہ اعداد و شمار عوام کے سامنے ہیں اور فیصلہ لوگوں کو خود کرنا چاہیے۔