نیویارک: اسٹیٹن آئی لینڈ کے شپ یارڈ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

Wait 5 sec.

نیویارک(23 مئی 2026): امریکا میں نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ کے ایک شپ یارڈ میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔اسٹیٹن آئی لینڈ کے ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پہلے دھماکے کے بعد جب فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں عمارت کے اندر پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے اور تلاش کرنے کے کام میں مصروف تھیں، تو اسی دوران اچانک دوسرا زوردار دھماکا ہو گیا۔دوسرے دھماکے کی زد میں آکر امدادی کارروائیوں میں مصروف عملے کے ارکان سمیت مزید کئی افراد زخمی ہو گئے۔شپ یارڈ اور متاثرہ عمارت میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔