گزشتہ کئی روز سے آسمان سے برس ’آگ‘ کے درمیان دہلی-این سی آر میں موسم اچانک بدل گیا ہے۔ دہلی اور گروگرام سمیت این سی آر کے کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش ہورہی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے سے لوگوں کو گرمی سے بڑی راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں غبار آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ گرج چمک، ہلکی بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی پیش گوئی کی تھی۔ اس دوران ہوا کی رفتار 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔دن ہی نہیں رات بھی اُگل رہی آگ، دہلی میں درجہ حرارت 46.3 ڈگری سیلسیس، ابھی جاری رہے گی ناقابل برداشت گرمیمحکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی تبدیلی کے اثرات دہلی اور این سی آر کے کئی علاقوں میں محسوس کیے جائیں گے۔ ان میں ہریانہ کے سونی پت، کھرکھودا، چرخی دادری، ماتن ہیل، جھجر، فاروق نگر، کوسلی، سوہانا، ریواڑی، پلول، نوہ، اورنگ آباد اور راجستھان میں بھیوانی شامل ہیں۔ ان علاقوں میں غبار آلود طوفان کے ساتھ گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ وہیں گروگرام میں بھی موسم نے کروٹ لی ہے، تیز ہوا اور بوندا باندی ہورہی ہے جس کی وجہ سے گروگرام میں لوگوں کو چلچلاتی دھوپ سے راحت ملی ہے۔ یہاں تیز ہواؤں کی رفتار 70-80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلنے کا امکان ہے۔دریں اثنا، دہلی اور این سی آر کے کئی حصے اس وقت شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی زد میں ہیں۔ راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43-44 ڈگری سیلسیس کے ارد گرد برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 6 روز کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس دوران گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور درجہ حرارت 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ دن اور رات کی گرمی بھی لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کرے گی۔ کم سے کم درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔شدید گرمی کی لہر سے جھلسے کئی شہر، دہلی میں ٹوٹا 14 سالہ ریکارڈجمعہ کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.3 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 29.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم محسوس ہونے والا درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے اوپر رہا۔ راجدھانی کا رج ایریا سب سے زیادہ گرم رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.4 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 28.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ وہیں منگیش پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ آیا نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔