مغربی اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ایس ایس سی کے ذریعہ منعقدہ آن لائن امتحانات میں دھاندلی کرنے والے بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 7 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی جمعہ کو تھانہ نالج پارک علاقے میں واقع بالا جی ڈیجیٹل زون سینٹر میں کی گئی۔ ایس ٹی ایف کے مطابق یہ گینگ آن لائن امتحانات میں پراکسی سرور اور اسکرین شیئرنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے امیدواروں کی جگہ باہر بیٹھے لوگوں سے سوالیہ پرچے حل کرواتا تھا۔چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے 12 ویں کے امتحان میں اجتماعی نقل کی سازش، 3 اساتذہ سمیت 4 معطلگرفتار لوگوں میں کلیدی ملزم پردیپ چوہان سمیت ارون کمار، سندیپ بھاٹی، نشانت راگھو، امت رانا، شاکر ملک اور وویک کمار شامل ہیں۔ ایس ٹی ایف نے ان کے قبضے سے 50 لاکھ روپے نقد، 10 موبائل فون، 5 لیپ ٹاپ، ایک راؤٹر، ایڈمٹ کارڈ اور امیدواروں کی فہرست برآمد کی ہے۔پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گینگ نے ہر امیدوار سے تقریباً 4 لاکھ روپے وصول کرتا تھا۔ اس میں سے کچھ رقم امیدوار لانے والے شخص کو دی جاتی تھی جبکہ باقی رقم گینگ کے ارکان اور سینٹر چلانے والوں میں تقسیم کی جاتی تھی۔ ایس ٹی ایف کے مطابق ملزمین طویل عرصے سے مختلف آن لائن امتحانات میں دھاندلی کرانے کے کام میں سرگرم تھے۔مودی حکومت میں ’امرت کال‘ بھرتی امتحان طلبہ کے لیے ’مِرت کال‘ ثابت ہو رہا ہے: ملکارجن کھڑگےGreater Noida, Uttar Pradesh: The Special Task Force Noida unit has busted a major racket linked to irregularities in the SSC recruitment examination and arrested seven accused. The gang allegedly manipulated the CAPF, SSF Constable and Assam Rifles recruitment exams using proxy… pic.twitter.com/dV4P5kPCEY— IANS (@ians_india) May 22, 2026تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کلیدی ملزم پردیپ چوہان اور اس کے ساتھیوں نے امتحانی مرکز کے نظام میں پراکسی سرور لگا کر کمپنی کے سرورز کو بائی پاس کیا تھا۔ اس کے ذریعے باہر بیٹھے لوگ اسکرین شیئرنگ ایپلی کیشن کی مدد سے سوالیہ پرچے حل کرتے تھے۔ وہیں اس معاملے میں نالج پارک پولس اسٹیشن میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب یہ بھی چھان بین کی جارہی ہے کہ کیا اس گینگ میں کچھ اور لوگ ہیں یا نہیں اور انہوں نے کن کن امتحانات میں نقب زنی کی ہے۔ وہیں امیدواروں کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے جنہوں نے اس غیر قانونی طریقے سے امتحان پاس کرنے کی کوشش کی ہے۔