ایئر انڈیا کی دہلی سے سان فرانسسکو جانے والے مسافر طیارے میں خرابی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، تقریباً 8 گھنٹے فضاء میں رہنے کے بعد واپس نئی دہلی اتار لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز دورانِ سفر تھی کہ پائلٹ کو تکنیکی خرابی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی، جس پر احتیاطی اقدام کے طور پر طیارے کا رخ دوبارہ اندرا گاندھی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔خبر رساں ادارے “پی ٹی آئی” کے مطابق بوئنگ 777طیارے میں تقریباً 230 مسافر سوار تھے، جو 8 گھنٹوں تک غیر یقینی صورتحال کا شکار رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح سامنے آنے والی فنی خرابی کی اطلاعات کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر واپسی کا فیصلہ کیا۔STORY | Air India's San Francisco-bound plane faces tech issue, returns to DelhiAfter being airborne for over eight hours, a San Francisco-bound Air India plane, carrying around 230 passengers, returned to the national capital due to a technical issue on Wednesday morning,… pic.twitter.com/r161w9Rb8Z— Press Trust of India (@PTI_News) May 27, 2026 تاحال ایئر انڈیا کی جانب سے واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم میڈیا رپورٹس میں تکنیکی خرابی کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ڈی جی سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھی اس معاملے پر کوئی تصدیقی بیان جاری نہیں کیا۔ اطلاعات کے مطابق طیارہ بحفاظت دہلی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔