وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان سیکورٹی اور تجارت جیسے کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال

Wait 5 sec.

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ تقریباً ایک گھنٹے تک چلی میٹنگ میں دونوں رہنماؤں کے درمینا سفارت کاری کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ہندوستان میں امریکی سفیر سرجیو گور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’دونوں لیڈران کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک چلی میٹنگ کافی مثبت رہی۔ میٹنگ میں سیکورٹی، تجارت اور ’کرٹیکل ٹیکنالوجی‘ (کلیدی ٹیکنالوجی) جیسے اہم شعبوں میں ہندوستان-امریکہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔‘‘امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پہنچے کولکاتہ، وزیر اعظم نریندر مودی سے کریں گے ملاقاتسرجیو گور نے ہندوستان کو امریکہ کا ایک اہم شراکت دار بتایا اور کہا کہ دونوں ممالک مل کر فری اور اوپن انڈو-پیسیفک کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو مستقبل میں وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی ہے۔ امریکی سفیر سرجیو گور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مارکو روبیو کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب ایران جنگ کے باعث پوری دنیا کئی طرح کی مشکلات سے نبرد آزما ہے۔‘‘واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا 4 روزہ ہندوستان دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لحاظ سے کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ کیونکہ اس میں تجارت، ٹیکنالوجی، دفاعی تعاون، توانائی کی سیکورٹی اور کواڈ ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔Happy to receive the US Secretary of State, Mr. Marco Rubio.We discussed sustained progress in the India-US Comprehensive Global Strategic Partnership and issues related to regional and global peace and security.India and the United States will continue to work closely for… pic.twitter.com/CuD0DdDXB7— Narendra Modi (@narendramodi) May 23, 2026قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا خیرمقدم کرتے ہوئے مجھے انتہائی خوشی ہوئی۔ ہم نے ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری میں مسلسل ہو رہی پیش رفت اور علاقائی و عالمی امن اور سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ ہندوستان اور امریکہ عالمی بھلائی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔‘‘