غزہ (28 مئی 2026): اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ کے ایک اسکول میں بچوں کو مناسک حج کی عملی تربیت دی گئی۔اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت سے تباہ حال اور سفری ناکا بندی کا شکار غزہ کے اسکول میں بچوں کے ذہنوں میں فریضہ حج کے طریقے کو نقش کرنے کے لیے انہیں مناسک حج کی تربیت کرائی گئی۔الجزیرہ کی ویڈیو رپورٹ کے مطابق اسکول میں بچوں کو مناسک حج کی تربیت کے دوران انہیں اپنے ملک سے سعودی عرب روانگی، مناسک حج کی علامتی طور پر ادائیگی کے تمام مراحل عملی طور پر سکھائے گئے۔اسکول کے ننھے منے بچوں نے امیگریشن سے لے کر جہاز میں بیٹھنے تک کا مرحلہ طے کیا۔ اس کے بعد مکہ پہنچنے پر طواف کعبہ، زم زم پینے کا عمل کرایا گیا۔اس کے بعد ان بچوں کو مناسک حج کے آغاز کی عملی تربیت دیتے ہوئے احرام باندھنے کے بعد منی روانگی، مِنٰی میں قیام، میدان عرفات میں پڑاؤ (وقوف عرفات)، مزدلفہ سے کنکریاں لے کر منیٰ میں جمرات کی رمی (شیطان کو کنکریاں) مارنے، قربانی کرنے اور آخر میں حلق (سر کے بال منڈوانے) کے ساتھ احرام سے باہر آنے کے تمام مناسک کی عملی تربیت دے کر سکھایا گیا۔واضح رہے کہ قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے سفری پابندیوں کے باعث فلسطینی مسلسل تیسرے سال فریضہ حج ادا کرنے سے محروم ہیں۔ ایسے میں حج کی عملی تربیت کا اہتمام بچوں میں اسلام کے اس اہم فریضے کی ادائیگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ویڈیو: ترکی کی مسجد میں بچوں کا اعتکاف