جنیوا (28 مئی 2026): اقوام متحدہ نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جنسی تشدد پر صہیونی ریاست اسرائیل کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جنسی تشدد کی مصدقہ شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے قابض صہیونی ریاست اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔اقوام متحدہ نے یہ کارروائی کشیدگی والے علاقوں میں فلسطینی قیدیوں پر جنسی تشدد کے جرائم پر کی ہے۔اسرائیلی جیل سروس ’آئی پی ایس‘ کو رواں سال کی بلیک لسٹ فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ لسٹ میں اضافے کیلیے دیگر اسرائیلی ایجنسیوں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں اقوام متحدہ کے ایک کمیشن نے اپنی ایک رپورٹ میں پایا تھا کہ اسرائیلی قید میں فلسطینیوں کو جنسی اور تولیدی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔