امریکی یونیورسٹی کا فلسطینی پرچم تھامنے پر طالبعلم کو ڈگری دینے سے انکار

Wait 5 sec.

امریکا (28 مئی 2026): یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے نے تعصب کی انتہا کرتے ہوئے طالب علم کو فلسطینی پرچم تھامنے پر ڈگری دینے سے انکار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں گریجویشن کی اسناد تقریب میں تعصب کی انتہا کرتے ہوئے ایک طالب علم کو صرف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کا پرچم تھامنے پر ڈگری دینے سے انکار کر دیا۔اس متعصبانہ تقریب اور طرز عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالب علم اپنی گریجویشن کی ڈگری لینے اسٹیج پر آتا ہے تو اس نے اپنے ہاتھ میں فلسطین کا پرچم تھامے ہوتا ہے۔تاہم یونیورسٹی حکام کی جانب سے مذکورہ طالب علم کو ڈگری دینے سے انکار کر دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر طالب علم کو یونیورسٹی پرنسپل اور دیگر منتظمین سے بحث کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف تھا کہ پالیسی کے مطابق اسٹیج پر جھنڈے لانے کی اجازت نہیں ہوتی۔بعد ازاں طالب علم ہال میں موجود اپنے ساتھی کو فلسطینی جھنڈا دیتا ہے اور اس کے بعد اپنی ڈگری لے کر آفیشل فوٹو بنواتا اور اسٹیج سے نیچے آ جاتا ہے۔تاہم اس دوران ہال میں موجود طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کے اس متعصبانہ رویے پر شدید ہوٹنگ بھی کی جاتی رہی۔