حالیہ نیٹ پیپر لیک پر ہوئے وبال اور زبردست تنازعہ سے سبق لیتے ہوئے مرکزی حکومت امتحانی نظام کو مزید محفوظ بنانے کے لیے بڑے قدم اٹھانے پر غور کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مستقبل میں سوالیہ پرچوں کی محفوظ طریقے سے نقل و حمل اور حفاظت کی ذمہ داری فوج کو سونپی جا سکتی ہے تاکہ پیپر لیک جیسی وارداتوں کو مکمل طور پر روکا جا سکے اور امتحانات کی معتبریت کو برقرار رکھا جا سکے۔نیٹ پیپر لیک: سی بی آئی نے مزید 2 ملزمان کو لیا حراست میں، اب تک 13 گرفتاراس سلسلے میں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر نیٹ کے امتحان کو مکمل طور پر محفوظ اور شفاف بنانے کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ سی بی ایس ای اور این ٹی اے کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں طلباء کو ہورہی پریشانیوں کو کم کرنے، فول پروف امتحانی عمل کو یقینی بنانے اور مستقبل میں کسی بھی بے ضابطگی کو روکنے سے متعلق متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نیٹ پیپر لیک کیس: منیشا مندھارے کی راؤز ایونیو کورٹ میں پیشی، عدالت نے 14 دن کے سی بی آئی ریمانڈ پر بھیجادوسری طرف دہلی کی ایک عدالت نے گزشتہ روز نیٹ امتحان کے پیپر لیک معاملے میں کوچنگ سینٹر کے بانی شیوراج رگھوناتھ موٹیگاؤنکر کی سی بی آئی تحویل میں ایک دن کی توسیع کر دی۔ سی بی آئی کے خصوصی جج اجے گپتا نے حراست کی مدت بڑھا دی۔ سماعت کے دوران مرکزی جانچ ایجنسی نے عدالت کو بتایا کہ دیگر شریک ملزمین کے ساتھ اس کا سامنا کرانے، اہم شواہد کی برآمد کرنے اور ملزم کے کردار کو ثابت کرنے کے لیے مزید حراست میں پوچھ گچھ ضروری ہے۔ رینوکائی کیرئیر سینٹر کے بانی موٹیگاؤنکر کو 17 مئی کی شام کو لاتور میں گرفتار کیا گیا تھا، اور عدالت نے اگلے دن انہیں 9 دنوں کے لیے سی بی آئی کی تحویل میں دے دیا تھا۔جانچ ایجنسی نے اپنی حراست کی درخواست میں کہا کہا کہ وہ نیٹ-یو جی امتحان 2026 کے سوالیہ پرچوں کے لیک ہونے اور اسے دوسروں تک پھیلانے میں شامل ہے اور دوسرے ملزمان کے ساتھ مل کراس نے امتحان سے پہلے یعنی 23 اپریل، 2026 کو کیمسٹری کے سوالات اور جوابات حاصل کر لئے تھے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں 11 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ موٹیگاؤنکر گرفتار کیے جانے والے 10 ویں ملزم تھے۔نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے 12 مئی کو فیصلہ لیا کہ 3 مئی کو انڈرگریجویٹ میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (نیٹ) پیپر لیک ہونے کے الزامات کی وجہ سے ملتوی کیا جائے۔ دوبارہ امتحان 21 جون کو منعقد کیا جائے گا۔