سی یو ای ٹی معاملہ: ’دعویٰ وشوگرو کا، لیکن ایک بھی امتحان ڈھنگ سے نہیں کرا سکتے‘، راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر طنز

Wait 5 sec.

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کے تعلیمی نظام کو پوری طرح برباد کرنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ انھوں نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ وشو گرو بننے کے بڑے بڑے دعوے کرنے والی حکومت ایک بھی امتحان ٹھیک سے منعقد کرانے میں کامیاب نہیں ہے۔NEET। CBSE। SSC। और आज CUET।चार परीक्षाएँ। एक करोड़ बच्चे। एक भी ईमानदारी से नहीं हो पाई।दावे "विश्वगुरु" के, मगर देश में एक परीक्षा नहीं करवा सकते - मोदी जी ने पूरी शिक्षा व्यवस्था तबाह कर दी है।जिस पीढ़ी का भविष्य आप बर्बाद कर रहे हैं - वही पीढ़ी आपका हिसाब करेगी।— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 30, 2026راہل گاندھی کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے بتایا کہ ہفتہ کے روز ملک بھر کے گریجویٹ ڈگری پروگراموں میں داخلہ کے لیے منعقد سی یو ای ٹی-یو جی 2026 کا امتحان کچھ مراکز پر تکنیکی خامی کے سبب تاخیر سے شروع ہوا۔ اس تعلق سے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’نیٹ، سی بی ایس ای، ایس ایس سی، اور آج سی یو ای ٹی۔ 4 امتحانات۔ ایک کروڑ بچے۔ ایک بھی ایمانداری سے نہیں ہو پایا۔‘‘راہل گاندھی نے اس معاملہ میں پی ایم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’دعوے وشوگرو کے، لیکن ملک میں ایک امتحان ڈھنگ سے نہیں کروا سکتے۔ مودی جی نے پورے امتحان نظام کو تباہ کر دیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی وہ پی ایم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’’جس نسل کا مستقبل آپ برباد کر رہے ہیں، وہ نسل آپ کا حساب کرے گی۔‘‘• पहले NEET पेपर लीक• फिर CBSE में गड़बड़ी• अब CUET परीक्षा में गड़बड़ीअब साफ हो गया है कि बिना धांधली और अव्यवस्था के परीक्षा करवाना मोदी सरकार के बस की बात नहीं।ये नरेंद्र मोदी और धर्मेंद्र प्रधान की नाकामी है, जिसका खामियाजा बच्चे और उनके मां-बाप भुगत रहे हैं।मोदी… pic.twitter.com/uwu8nS2AMD— Congress (@INCIndia) May 30, 2026’سی یو ای ٹی-یو جی 2026‘ کے امتحان میں تکنیکی خامی کی خبر عام ہونے کے بعد کانگریس نے بھی اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے پریشان حال طلبا اور سرپرستوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’پہلے نیٹ پیپر لیک، پھر سی بی ایس ای میں گڑبڑی، اب سی یو ای ٹی امتحان میں خامی۔ اب صاف ہو گیا ہے کہ بغیر دھاندلی اور بدانتظامی کے امتحان کروانا مودی حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔‘‘ تلخ تیور اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’یہ نریندر مودی اور دھرمیندر پردھان کی ناکامی ہے، جس کا خمیازہ بچے اور ان کے والدین بھگت رہے ہیں۔ مودی حکومت میں پورا سسٹم فیل ہو گیا ہے۔‘‘