ٹرمپ نے امریکی جھنڈے والا ایران کا نقشہ شیئر کردیا

Wait 5 sec.

امریکا کے صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر امریکی جھنڈے والا ایران کا نقشہ شیئر کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کی گئی تصویر یونائیٹڈ اسٹیٹ آف مڈل ایسٹ کا کیپشن درج کیا ہے، پوسٹ میں لکھے گئے یونائیٹڈ اسٹیٹ آف مڈل ایسٹ پر سوالیہ نشان بھی لگا ہوا ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے یہ پوسٹ ایسے موقع پر کی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے میں پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ‘ٹروتھ سوشل’ پر اے آئی کی مدد سے تیار کردہ ایک انتہائی دلچسپ اور منفرد ویڈیو شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یہ پڑھیں: ٹرمپ نے اسٹیفن کولبرٹ کو کچرے کے ڈبے میں پھینک دیا، ویڈیو وائرلاس اے آئی ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشہور امریکی ٹی وی پروگرام ‘دی لیٹ شو’ کے سیٹ پر اچانک انٹری دیتے ہیں اور وہاں موجود شو کے میزبان اسٹیفن کولبرٹ کو زبردستی اٹھا کر ایک کچرے کے ڈبے میں پھینک دیتے ہیں۔اس کے فوراً بعد صدر ٹرمپ اپنے پسندیدہ اور مشہورِ زمانہ گانے ‘وائی ایم سی اے’ کی دھن پر روایتی انداز میں ڈانس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Roya News English (@royanewsenglish)واضح رہے کہ امریکی ٹی وی کے معروف لیٹ نائٹ شو کے میزبان اسٹیفن کولبرٹ اپنے پروگرامز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑے طنز، کاٹ دار جملوں اور مزاحیہ تبصروں کے لیے خاصے مشہور ہیں۔