راہل گاندھی نے اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ میں کی شرکت، عمران پرتاپ گڑھی کی شاندار پہل ملی تعریف

Wait 5 sec.

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور راجیہ سبھا کے رکن عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں تشکیل دی گئی قومی مشاورتی کونسل کی پہلی میٹنگ آج نئی دہلی میں کانگریس کے نو تعمیر شدہ ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مہمان خصوصی اور مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں راہل گاندھی نے  اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کے کام کرنے کے انداز اور ملک بھر سے کانگریس پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی، علاقائی اور اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران و بااثر شخصیات کو اکٹھا کرنے کے اقدام کی تعریف کی۔غور طلب ہے کہ قومی مشاورتی کونسل اپریل میں کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے تشکیل دی تھی۔ میٹنگ میں ہندوستان کے سماجی تانے بانے اور آئینی اقدار کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں کانگریس لیڈران و اراکین نے فرقہ وارانہ اور تفرقہ پھیلانے والی طاقتوں کے ذریعہ ہم آہنگی، بھائی چارے اور آئین کی طرف سے دی گئی جمہوری آزادیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ کے دوران ملک بھر کے اقلیتی لیڈروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے دن جلد ختم ہونے والے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک میں جو معاشی بحران آنے والا ہے وہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے گھٹنے ٹیک دے گا۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’میں جانتا ہوں آپ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور پھنسایا جا رہا ہے، لیکن گھبرائیں نہیں، ملک آئین سے اور محبت سے چلے گا، کانگریس پارٹی پورے ملک کے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے اپیل کی کہ آپ سب متحد ہو کر اقلیتی شعبہ کے ساتھ آواز بلند کریں، سیاست میں حصہ لیں، عمران پرتاپ گڑھی اور کانگریس کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔आज कांग्रेस मुख्यालय इंदिरा भवन में @INCMinority विभाग की नेशनल एडवाइजरी काउंसिल की बैठक हुई।इस दौरान नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi ने कई महत्वपूर्ण मुद्दों पर चर्चा की। बैठक में कांग्रेस महासचिव (संगठन) श्री @kcvenugopalmp, @INCMinority विभाग के चेयरमैन श्री @ShayarImran… pic.twitter.com/h7srz4WIie— Congress (@INCIndia) May 23, 2026اس موقع پر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ مسلمانوں، عیسائیوں، جینوں، بدھوں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تاہم راہل گاندھی بی جے پی اور اس کی ذیلی تنظیموں اور نفرت کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کانگریس پارٹی اور عمران پرتاپ گڑھی ملک میں جو بھی مظلوم ہوگا، اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔