وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مہاراشٹر کے شیرڈی میں ایک جدید میزائل کمپلیکس اور آرٹلری شیل پروڈکشن لائن کا آج افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہندوستان کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اور مستقبل کے بڑے اہداف پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب دنیا میں ہندوستان کو صرف اسلحوں کا خریدار یعنی درآمد کنندہ سمجھا جاتا تھا، لیکن اب حالات مکمل طور پر بدل چکے ہیں۔ انہوں نے پُراعتماد انداز میں کہا کہ آئندہ 25 سے 30 برسوں میں ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا اسلحہ برآمد کرنے والا ملک بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔महाराष्ट्र ने हमेशा सुरक्षा और स्वाभिमान की मिसाल पेश की है। छत्रपति शिवाजी महाराज ने नौसेना और किलों की जो व्यवस्था खड़ी की थी, वह केवल सैन्य रणनीति नहीं, बल्कि आत्मनिर्भर अर्थव्यवस्था का भी सशक्त मॉडल थी। आज उन्हीं की प्रेरणा से हम एक बार फिर आत्मनिर्भरता का सुदृढ़ किला खड़ा कर… pic.twitter.com/YnaiBieeAc— Rajnath Singh (@rajnathsingh) May 23, 2026راجناتھ سنگھ نے دفاعی شعبہ میں پرائیویٹ کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے کردار پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا بنیادی مقصد دفاعی پیداوار میں پرائیویٹ شعبوں کی شراکت کو بڑھا کر 50 فیصد تک پہنچانا ہے۔ اب پرائیویٹ شعبے کی کمپنیاں صرف نٹ اور بولٹ جیسے چھوٹے پرزے بنانے تک محدود نہیں رہیں، بلکہ وہ اب ملک کے لیے جدید اور اعلیٰ ٹیکنالوجی سے لیس اسلحہ جاتی نظام بھی تیار کر رہی ہیں۔وزیر دفاع کے مطابق جب حکومت کی دور اندیش سوچ اور پرائیویٹ شعبے کی نئی اختراعات ایک ساتھ ملتی ہیں تو ملک ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتا ہے۔ اپنے خطاب میں انھوں نے مہاراشٹر حکومت اور دیویندر فڑنویس کے کاموں کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ جب سے دیویندر فڑنویس نے ذمہ داری سنبھالی ہے، مہاراشٹر ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ بہتر طرز حکمرانی، امن اور استحکام کے ماحول نے مہاراشٹر کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔आज का भारत अत्याधुनिक हथियार प्रणालियों का इनोवैटर और निर्माता बन रहा है। जब सरकार का विज़न और प्राइवेट सेक्टर का इनोवैशन साथ आते हैं, तब राष्ट्र नई ऊँचाइयाँ छूता है, और आज हम वही होते हुए देख रहे हैं। pic.twitter.com/cHvR8hokT3— Rajnath Singh (@rajnathsingh) May 23, 2026راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان میں باصلاحیت اور حوصلہ مند افراد کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہمارے لوگوں کو صرف مناسب مواقع کی ضرورت ہے۔ گنیش نیبے نے اپنی محنت سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہندوستانی صنعت کار بڑے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ شیرڈی کی اس مقدس اور روحانی سرزمین سے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ ہندوستان کے دفاعی اور خلائی شعبے میں خود کفالت کے ایک سنہرے باب کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس بڑی کامیابی پر سبھی کو مبارکباد دی۔