مسجدنبوی ﷺ میں روضہ شریف کی زیارت کے لیے اوقات کار اور بکنگ شیڈول جاری کر دیا گیا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق مرد حضرات کے لیے روزانہ زیارت کا وقت رات 2 سے نمازِ فجر تک ہو گا۔صبح 11:20 سے نمازِ عشا تک بھی زیارت کا وقت مردوں کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔خواتین فجر کے بعد سے صبح 11 بجے تک اور نمازِعشا کے بعد رات 2 بجے تک زیارت کر سکیں گی۔جمعہ کو مردوں کے لیے زیارت کا وقت رات 2 سے نمازِ فجر تک ہو گا اور صبح 9 بجے سے نمازِ عشا تک ہو گا جب کہ خواتین فجر کے بعد سے صبح 9 بجےتک اور نمازِ عشا کے بعد رات 2بجے تک زیارت کر سکیں گی۔