طیارے کی پیرا شوٹ سے ٹکر، پیراگلائیڈر کی چیخیں نکل گئیں

Wait 5 sec.

آسٹریا کے الپس پہاڑی کے اوپر طیارہ پیراشوٹ سے ٹکرانے کے بعد پیراگلائیڈر موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ مغربی آسٹریا کے علاقے سالزبورگ میں پیزنڈورف کے قریب پیش آیا جو الپائن ریزورٹ کے قریب واقع ہے۔پیراگلائیڈر کے کیمرے سے فلمائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا سیسنا  طیارہ پیچھے سے قریب آیا جس کے بعد اس کے پر  اور پروپیلر نے پائلٹ کے سر کے بالکل اوپر موجود پیراشوٹ کے کپڑے کو کاٹ دیا۔ پیراشوٹ فضا میں ہی ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا، اس کی رسیاں طیارے کے گرد لپٹ گئیں اور کپڑے کے ٹکڑے اوپر اڑتے ہوئے دور چلے گئے۔اس کے بعد پیراگلائیڈر نے ہنگامی پیراشوٹ کھولا اور نیچے کی طرف سفر جاری رکھتے ہوئے نیچے جنگل کی ایک سڑک پر باحفاظت لینڈ کر گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بالائی آسٹریا  سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ پیراگلائیڈر جن کا نام سبرینا تھا، انہوں نے نے شمٹن ہوہے  پہاڑ سے اڑان بھری تھی اور وہ پیزنڈورف کی طرف جا رہی تھیں جب دوپہر تقریباً 1:15 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ سیسنا  طیارہ ٹائرول  سے تعلق رکھنے والے ایک 28 سالہ پائلٹ اڑا رہے تھے، جو زل ام سی  ہوائی اڈے سے روانگی کے بعد الپائن کے پہاڑی علاقوں کی فضائی سیر  کروا رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق طیارہ گلیمتال  وادی سے زل ام سی کی طرف پرواز کر رہا تھا جب پنزگاؤر ہٹ  کے علاقے کے اوپر اس کی ٹکر پیراگلائیڈر سے ہوئی۔طیارے کے پروپیلر نے پیراشوٹ کے اوپری حصے  کو شدید نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے سبرینا کو اپنا ہنگامی یا ریزرو پیراشوٹ کھولنے پر مجبور ہونا پڑا۔امدادی ٹیموں نے اس واقعے کو انتہائی خوش قسمتی قرار دیا کیونکہ حادثے میں کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا۔