کینیڈا کے وزیر اعظم نے اسرائیلی صدر کو فون کر کے کھری کھری سنا دی

Wait 5 sec.

اوٹاوا (26 مئی 2026): کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے غزہ فلوٹیلا کارکنوں کے ساتھ سلوک کو ’’افسوس ناک‘‘ قرار دے دیا۔کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ غزہ جانے والے فلوٹیلا میں موجود شہری کارکنوں کے ساتھ اسرائیل کا ’’افسوس ناک سلوک ناقابلِ قبول‘‘ ہے۔مارک کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گفتگو کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا ’’آج میری اسرائیل کے صدر ہرزوگ سے گفتگو ہوئی۔ میں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ غزہ جانے والے فلوٹیلا میں موجود شہریوں کے ساتھ افسوس ناک سلوک ناقابلِ قبول ہے، اور انسانی وقار کے احترام کو ہر جگہ اور ہر وقت یقینی بنایا جانا چاہیے۔‘‘Today, I spoke with the President Herzog of Israel.I reiterated that the appalling treatment of civilians aboard the Gaza-bound flotilla was unacceptable, and that respect for human dignity must be upheld everywhere, at all times.I underlined the imperative of de-escalation…— Mark Carney (@MarkJCarney) May 25, 2026انھوں نے مزید لکھا ’’میں نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت اور تمام فریقین کے درمیان بامعنی مذاکرات کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔‘‘ مارک کارنی نے کہا ’’خطے میں امن اور استحکام کی جانب پیش رفت ہی ایک واضح اور مشترکہ مقصد رہنا چاہیے۔‘‘غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا ارکان کے جسموں پر نیل پڑ گئے