ریاض (26 مئی 2026): سعودی شہزادے شہزادہ نواف بن نایف انتقال کر گئے ہیں ایوان شاہی نے ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی شہزادہ نواف بن نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے ہیں۔ایوان شاہی کی جانب سے سعودی شہزادے نواف بن نایف کے انتقال کی تصدیق کے ساتھ ان کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ایوان شاہی کے جاری بیان کے مطابق شہزاہ نواف بن نایف کی نماز جنازہ آج (منگل) 26 مئی کو ریاض میں بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔