امریکا نے اسرائیل کا سب سے بڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ‘فوجی اڈے’ میں تبدیل کر دیا

Wait 5 sec.

تل ابیب : امریکا نےاسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں فوجی طیارے تعینات کردیے ، جو سولر پروازوں کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا نے اسرائیل کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے ‘بن گورین ایئرپورٹ’ پر غیر معمولی تعداد میں اپنے فوجی طیارے تعینات کر دیے ہیں، جس کے باعث ایئرپورٹ پر شدید عسکری دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔بین الاقوامی جریدے ‘فنانشل ٹائمز’ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں ماہ مئی میں 50 سے زائد امریکی ری فیولنگ طیارے بن گورین ہوائی اڈے پر دیکھے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل فروری میں ہونے والے حملوں سے پہلے یہاں امریکی طیاروں کی تعداد 36 تھی، جس میں اب ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی سول ایوی ایشن نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرشل ہوائی اڈے کو عسکری بیس میں تبدیل کرنا سولر پروازوں کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔امریکی فوجی سرگرمیوں اور غیر معمولی دباؤ کے باعث جگہ کم پڑنے پر اسرائیلی ایئر لائنز کو مجبوراً اپنے مسافر بردار طیارے بیرونِ ملک پارک کرنا پڑ رہے ہیں۔