کاکروچ جنتا پارٹی کی مقبولیت کے پیچھے کس طاقت کا ہاتھ ہے؟ دھرو راٹھی نے بتا دیا

Wait 5 sec.

نئی دہلی (23 مئی 2026): بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے وائرل ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ مہم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بڑی طاقت کا منصوبہ نہیں، بلکہ ملک کے نوجوانوں کے غصے اور مایوسی کی عکاسی ہے۔انھوں نے ایک یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ نوجوان بے روزگاری، کرپشن اور نظام سے شدید تنگ آ چکے ہیں، اسی لیے یہ مہم تیزی سے مقبول ہوئی ہے۔ دھرو راٹھی کے مطابق لوگ حیران ہیں کہ یہ پیج اتنی تیزی سے کیسے وائرل ہوا، مگر دراصل یہ عوامی غصے کا اظہار ہے۔ویڈیو میں انھوں نے خاص طور پر نیٹ پیپر لیک اسکینڈل اور تعلیمی نظام پر بات کرتے ہوئے کاکروچ جنتا پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے منشور میں بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ بھی شامل کرے۔دھرو راٹھی نے کہا کہ اگر یہ مطالبہ شامل کیا گیا تو وہ خود بھی کاکروچ جنتا پارٹی کے رکن بننا چاہیں گے۔واضح رہے کہ بھارت میں جین زی کا ’’کاکروچ انقلاب‘‘ دستک دینے لگا ہے، کیوں کہ اس عجیب و غریب پارٹی طنزیہ سیاسی تحریک نے اچانک ہی زور پکڑ لیا، اور ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد انھوں نے ’’کاکروچ اِز بیک‘‘ کے نام سے دوبارہ اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔کاکروچوں نے دوبارہ اکاؤنٹ بنا لیابھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کا جین زی کو کاکروچ کہنا مودی سرکار کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، سوریا کانت نے کہا کچھ بے روزگار نوجوان کاکروچ کی طرح نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں، سوشل میڈیا پر حکومت مخالف سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں، تو جین زی نے اس بیان کو سنجیدہ لیا اور کاکروچ پارٹی ہی بنا ڈالی۔نوجوان نے سی جے پی (کاکروچ جنتا پارٹی) کی آن لائن بنیاد رکھی تو صرف 6 دن میں دو کروڑ 20 لاکھ سے زائد فالوروز بن گئے، مودی سرکار نے سی جے پی کا ایکس اکاؤنٹ معطل کیا تو کاکروچوں نے ’کاکروچ اِز بیک‘ سے دوبارہ اکاؤنٹ بنا لیا۔