واشنگٹن (27 مئی 2026): واشنگٹن میں کیمیکل ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہو گئے، متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔روئٹرز کے مطابق حکام نے بتایا کہ امریکا کی ریاست واشنگٹن میں نِپون ڈائناویو پیکیجنگ کی ایک فیکٹری میں منگل کے روز ایک کیمیکل ٹینک اندر کی جانب دباؤ سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہو گئے، جب کہ منگل کی رات تک مزید 9 افراد لاپتا تھے۔نِپون کمپنی اور کاؤلٹز کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ تحریری بیان کے مطابق ’’وائٹ لِکر‘‘ نامی کیمیائی محلول سے بھرا ایک ٹینک صبح تقریباً 7:15 کے مقامی وقت کے مطابق پھٹا۔ یہ محلول سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ اور سوڈیم سلفائیڈ پر مشتمل ہوتا ہے اور کاغذی گودا بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ A chemical tank imploded at a paper packaging plant in Longview, Washington, killing multiple workers and leaving others unaccounted for.The tank held white liquor, a corrosive chemical used in the pulp process. One firefighter was also injured in the response.The U.S.… pic.twitter.com/9owq7T7nVh— Mario Nawfal (@MarioNawfal) May 26, 2026ابتدا میں خیال کیا گیا تھا کہ ٹینک میں تقریباً 80 ہزار گیلن (302,830 لیٹر) مواد موجود تھا، تاہم بعد میں حکام نے بتایا کہ اس میں تقریباً 9 لاکھ گیلن وائٹ لِکر موجود تھا، جب کہ اندازاً 90 ہزار گیلن مواد اب بھی تباہ شدہ ٹینک کے اندر موجود ہے۔لانگ ویو فائر ڈیپارٹمنٹ کے بٹالین چیف میٹ ایموس نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ٹینک اب بھی غیر مستحکم حالت میں ہے، اس لیے امدادی اور بحالی کی کارروائیاں بدھ کے روز دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ یہ مقام کاؤلٹز کاؤنٹی کے شہر لانگ ویو میں واقع ہے، جو اوریگن کے شہر پورٹلینڈ سے تقریباً 45 میل (72 کلومیٹر) شمال میں ہے۔A chemical tank imploded and ruptured at a Nippon Dynawave Packaging facility in the US state of Washington resulting in one death and nine injuries, while nine others remained unaccounted for, authorities said https://t.co/eoSOznfGZ7 pic.twitter.com/3O45hMjrFX— Reuters (@Reuters) May 27, 2026 ایموس کے مطابق زخمیوں میں فیکٹری کے 8 ملازمین اور ایک فائر فائٹر شامل ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فائر فائٹر کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ حکام نے اس سے قبل کہا تھا کہ متعدد افراد کیمیکل سے جھلسنے کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔شام کے وقت حکام نے دوبارہ واضح کیا کہ اس دھماکے سے قریبی آبادی کو کوئی براہِ راست خطرہ لاحق نہیں ہے، میڈیا بریفنگ میں ریاست واشنگٹن کے گورنر باب فرگوسن نے کہا ’’ایسے وقت میں الفاظ تلاش کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں اس سانحے سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ ہیں۔‘‘واضح رہے کہ حکام نے اس واقعے میں متعدد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم تعداد نہیں بتائی گئی۔