ایرانیوں نے رومی شہنشاہ کو بھی اپنی شرائط پر سمجھوتے پر مجبور کر دیا تھا، بقائی

Wait 5 sec.

تہران (24 مئی 2026): ترجمان ایرانی محکمہ خارجہ اسماعیل بقائی نے روم اور فارس کے درمیان تاریخی معاہدے سے متعلق معنی خیز ٹویٹ کی ہے، ایک ایسے موقع پر جب امریکا و ایران معاہدہ بس ہونے ہی والا ہے۔اسماعیل بقائی نے ٹویٹ میں حالیہ معاہدے میں ایرانی شرائط پر اصرار کے تناظر میں ماضی کا حوالہ دیا کہ ایرانیوں نے تو رومیوں کا غرور بھی خاک میں ملایا تھا اور رومی شہنشاہ کو اپنی شرائط پر سمجھوتے پر مجبور کر دیا تھا۔ترجمان نے لکھا ’’رومی ذہن میں سلطنتِ رومی دنیا کا بلا شرکتِ غیرے مرکز تھا، لیکن ایرانیوں نے اس وہم کو چکنا چور کر دیا۔‘‘ بقائی نے لکھا کہ جب مارکس جولیئس فلپّس (فلپ دی عرب) نے فارس کے خلاف مشرق کی جانب لشکر کشی کی، تو یہ مہم رومی فتح پر ختم نہیں ہوئی تھی۔‘‘انھوں نے لکھا کہ جولیئس کی لشکر کشی کا اختتام ایک ایسے امن معاہدے پر ہوا تھا جو ساسانی سلطنت کی شرائط پر قائم ہوا تھا، اور شہنشاہ کو سمجھوتہ کرنا پڑا!In the Roman mind, Rome was the undisputed center of the world. Yet the Iranians shattered that illusion; when Marcus Julius Philippus (Philip the Arab) marched east against Persia, the campaign did not result in Roman victory — it ended in a peace established on Sasanian terms:… pic.twitter.com/hLSqAUzb7p— Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) May 23, 2026واضح رہے کہ ایران سے معاہدے کے لیے زیادہ تر معاملات طے پا گئے ہیں، گزشتہ روز اس سلسلے میں فیلڈ مارشل نے تہران نے نہایت خصوصی اور اہم دورہ کیا تھا، جس کے بعد امریکی صدر نے ٹرتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا کہ معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، معاہدے کی حتمی تفصیلات اور آخری نکات پر بات چیت جاری ہے۔ایران کے ساتھ معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، ڈونلڈ ٹرمپانھوں نے لکھا کہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، ٹرمپ نے کہا پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات ہوئی ہے، سعودی ولی عہد، صدر یو اے ای اور امیر قطر سے بھی بات ہوئی، ترکیہ، مصر، اردن اور بحرین کے رہنماؤں سے بھی بات چیت ہوئی، یہ معاہدہ امریکا، ایران اور دیگر مسلم ممالک کے درمیان ہوگا، اسرائیلی وزیر اعظم کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔