برطانوی میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ عمان کے ساحل پر بحری جہاز کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے۔ایجنسی کے مطابق واقعہ عمان کے دارالحکومت مسقط سے 60ن اٹیکل میل دور پیش آیا جس میں دھماکے کی وجہ سے متاثرہ بحری جہاز کا کچھ ایندھن سمندر میں بہہ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں جہاز کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے خطے میں موجود تمام بحری جہازوں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحری جہاز کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع حکام کو دیں۔بحری جہاز کے قریب ہونے والے دھماکے کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔امریکی فوج نے جنوبی ایران پر فضائی حملہ کر دیا، سینٹکام کی تصدیقدوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے 48 گھنٹوں میں ہرمزگان میں ایرانی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا، امریکی فوج کی جانب سے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا سیزفائر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں سفارتی کوششوں کے دوران امریکی کارروائیوں نے واشنگٹن کی بدنیتی بے نقاب کر دی، امریکی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور تمام نتائج کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کسی بھی حملےکو بغیر جواب کے نہیں چھوڑے گا ہم اپنی خودمختاری کے دفاع کےلیے پوری طرح تیار ہیں۔