یورپی ملک سے برطانیہ جانے والی ایک پرواز کے پائلٹ کو دل کا دورہ اس وقت پڑا جب ہوائی جہاز زمین سے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اسپین سے برمنگھم جانے والے جیٹ 2 طیارے کی پرواز کے دوران پیش آیا۔ جہاں نے مسافر جہاز نے اسپینش شہر ٹینیرائف سے برمنگھم کے لیے اڑان بھری تھی۔رپورٹ کے مطابق پائلٹ کی غیر معمولی حالت دیکھ کر شریک پائلٹ کو محسوس ہوا کہ پائلٹ کو دل کا دورہ پڑا ہے، جس کے بعد فوری طور پر پرتگال حکام کو مطلع کر کے ہنگامی لینڈنگ کرائی۔پیشگی اطلاع پر طیارہ ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل ہی حکام نے ہنگامی طبی انتظامات مکمل کر لیے تھے اور لینڈنگ کے فوری بعد پائلٹ کو طبی امداد فراہم کی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ اس وقت طیارے میں تقریباً 220 مسافر سوار تھے۔ واقعے کے بعد مسافروں کو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک طیارے میں ہی انتظار کرنا پڑا۔دوسری جانب مسافروں نے شکایت کی کہ متبادل انتظامات ہونے تک انہیں تقریباً 13 گھنٹے ٹرمینل میں گزارنے پڑے تاہم ایئرلائن کی جانب سے مناسب رہائش یا سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔