دفاتر کے اوقات کار 6 گھنٹے مقرر

Wait 5 sec.

کویت میں موسم گرما کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کم کردیے گئے جس کے مطابق ملازمین کو یکم جون سے 31 اگست تک روزانہ صرف 6 گھنٹے ڈیوٹی کرنا ہوگی۔کویت میں موسمِ گرما کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کم کرکے روزانہ 6 گھنٹے مقرر کر دیے گئے ہیں، نئے اوقاتِ کار یکم جون سے 31 اگست 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق دفاتر کے اوقات کار صبح اور شام دونوں شفٹوں پر لاگو ہوں گے، جبکہ ملازمین کو دی جانے والی رعایتی مہلتیں (گریس پیریڈز) بھی برقرار رکھی گئی ہیں۔سول سروس کمیشن کی ہدایات کے مطابق تمام مرد و خواتین ملازمین کو 30 منٹ کی رعایتی مہلت حاصل ہوگی، جسے یا تو صبح تاخیر سے آنے یا ڈیوٹی کے اختتام پر استعمال کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ خواتین ملازمین کو واپسی کے وقت اضافی 15 منٹ کی رعایت بھی دی گئی ہے۔صبح کی شفٹ کے لیے دو نظام متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں فکسڈ اوقات اور فلیکسیبل اوقات شامل ہیں۔ فلیکسیبل نظام کے تحت ملازمین صبح 7 بجے سے 8 بجے کے درمیان کسی بھی وقت دفتر آ سکتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اگر کوئی ملازم صبح 7 بجے دفتر پہنچتا ہے تو خواتین کی ڈیوٹی دوپہر سوا 12بجے جبکہ مردوں کی ساڑھے 12 بجے ختم ہوگی۔ اسی طرح اگر ملازم صبح 8 بجے آئے تو خواتین سوا 1 بجے اور مرد ڈیڑھ بجے فارغ ہوں گے۔اگر ملازم مکمل 30 منٹ کی رعایتی مہلت استعمال کرتے ہوئے 8:01 سے 8:30 بجے کے درمیان پہنچے تو خواتین کی ڈیوٹی 1:45 بجے جبکہ مردوں کی 2 بجے ختم ہوگی۔رپورٹ کے مطابق شام کی شفٹ شام 5 بجے شروع ہوگی، مرد ملازمین کو صرف آغاز میں 30 منٹ کی رعایت دی جائے گی جبکہ خواتین کو اختتام پر 15 منٹ اضافی مہلت حاصل ہوگی۔اس حوالے سے وزارت انصاف کے حکم نامہ کے تحت اتوار سے جمعرات تک 6 گھنٹے کے فلیکسیبل اوقات کی منظوری دی گئی ہے جبکہ 8:30 بجے کے بعد آنے والوں کو تاخیر شمار کیا جائے گا۔