نیو یارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ کی قربانی کی یاد دلاتی ہے، قربانی بوجھ نہیں بلکہ خود کو بڑے مقصد کا حصہ سمجھنے کا موقع ہے۔ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کا پہلا مسلمان میئر بننے پر فخر محسوس کرتا ہوں ، یکجہتی کے ذریعے قیادت کیلئے پرعزم ہوں، ہماری یکجہتی ہی ہماری طاقت ہے۔Eid Mubarak!Today as we honor Prophet Ibrahim, Eid al-Adha reminds us that sacrifice is not a burden. It is an opportunity to see ourselves as part of something larger. To extend a hand to those who need it most.I am honored to be New York City’s first Muslim Mayor and I am… pic.twitter.com/aDLiDcxFLs— Mayor Zohran Kwame Mamdani (@NYCMayor) May 27, 2026اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ نیویارک کے ہر شہری کو سستی خوراک، رہائش اور بچوں کی دیکھ بھال جیسی بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔ظہران ممدانی کا کیلیفورنیا کی مسجد میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل