آسمان سے برس رہی آگ کے سبب ملک کا بڑا حصہ لگاتار جُھلس رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس گرمی سے فی الحال راحت کے کوئی آثار بھی نہیں ہیں۔ اتر پردیش، دہلی-این سی آر، پنجاب، ہریانہ، راجستھان، گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش سمیت ملک کے بڑے حصے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 47 ڈگری سیلسیس تک درج کیا گیا ہے۔ 47.1 ڈگری کے ساتھ مہاراشٹر کے ودربھ کا برہم پوری ملک کا سب سے گرم علاقہ رہا۔شدید گرمی کی لہر سے جھلسے کئی شہر، دہلی میں ٹوٹا 14 سالہ ریکارڈدوسری طرف اتر پردیش گرم لہر اور آندھی کی دوہری مار جھیل رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 10 اضلاع میں لو کے لیے ریڈ الرٹ اور 23 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ اتوار کو 46.8 ڈگری کے ساتھ باندہ اترپردیش میں سب سے گرم رہا۔ وہیں پریاگ راج، جھانسی، اورئی اور آگرہ میں بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ہندوستان، مغربی ہمالیائی علاقہ اور جنوب مغربی ہندوستان کو چھوڑ کر دیگر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری کے درمیان برقرار رہا۔ ملک کے ایک بڑے حصے میں جمعہ تک راحت کی امید بھی نہیں ہے۔ خاص طور پر راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر اور گجرات کے بڑے حصے میں شدید گرمی جاری رہنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی ہے کہ شمالی ہندوستان، خاص طور پر دہلی-این سی آر، مغربی اترپردیش، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش میں 29 مئی سے موسم میں تبدیلی نظر آئے گی۔ ان ریاستوں میں 50 فیصد علاقوں میں جمعہ کو بارش، آندھی کا امکان ہے۔ اس وجہ سے ان علاقوں میں ہفتے کو زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم دونوں ہی درجہ حرارت میں گراوٹ آنے کی توقع ہے۔ وہیں موسم میں تبدیلی سے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری تک گراوٹ آ سکتی ہے۔موسم کی دوہری مار، کہیں شدید گرمی کا قہر تو کہیں آندھی-بارش کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاریکہا جا رہا ہے کہ مانسون طے وقت سے 4 دن پہلے 26 مئی کو کیرالہ کے ساحل پر دستک دے سکتا ہے۔ اس سے پہلے ہی کیرالہ، انڈمان-نکوبار جزیرے اور لکشدیپ میں قبل از مانسون بارش شروع ہو چکی ہے۔ کیرالہ اور لکشدیپ، تمل ناڈو، شمال مشرق اور ملحقہ علاقوں میں اگلے 5-4 دنوں تک کئی مقامات پر بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ وہیں آسام، سکم، اروناچل پردیش، میگھالیہ کے علاوہ مغربی بنگال کے ہمالیائی علاقوں میں محکمہ موسمیات نے اگلے 3 دن تیز آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آسام، میگھالیہ، اڈیشہ، جھارکھنڈ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر 100-60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ وہیں اتراکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کئی جگہ ژالہ باری کی اطلاعات ہیں۔