شدید گرمی میں میدان عرفات میں ماحول کو کیسے ٹھنڈا رکھا جا رہا ہے؟

Wait 5 sec.

مکہ مکرمہ (25 مئی 2026): حجاج کو گرمی سے بچانے کے لیے میدان عرفات میں ماحول کو ٹھنڈا رکنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔آج سے مناسک حج کا آغاز ہو چکا ہے اور کل حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا، 16 لاکھ سے زائد عازمین عرفات میں قیام کریں گے اور مسجد نمرہ سے خطبہ حج ادا کیا جائے گا۔حج ایام میں سعودی عرب میں گرد وغبار کے طوفان کے ساتھ شدید ترین گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس لیے سعودی حکومت نے میدان عرفات اور مسجد نمبر کے اطراف ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔حج سیزن 2026 کے ترقیاتی منصوبے کے مطابق میدان عرفات اور مسجد نمرہ کے اطراف میں شجر کاری کرتے ہوئے سیکڑوں سایہ دار درختوں کے ساتھ شیڈ اسٹرکچر اور بڑی تعداد میں ٹھنڈے پانی کی پھوار پھینکنے والے جدید پنکھے نصب کیے گئے ہیں تاکہ وقوف عرفہ کے دوران حجاج کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔عازمین کی سہولت کے لیے میدان عرفات میں مختلف راہداریاں بنائی ہیں۔ اس کی خصوصیت ہے کہ اسپیشل مٹیریل سے ایسے لچکدار راستے بنائے گئے ہیں جن پر چلنے سے عازمین کو تھکن کا احساس نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے حج کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ مکہ مکرمہ میں آج سے درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔عازمینِ حج گرمی سے بچاؤ کے لیے کیا کریں؟ سعودی وزارت صحت کی اہم ہدایتمنیٰ اور عرفات میں بھی موسم شدید گرم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یومِ عرفہ پر بھی درجہ حرارت 45 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔مناسکِ حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، لاکھوں عازمینِ حج منیٰ پہنچنا شروع