اسلام آباد (24 مئی 2026): ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بتایا ہے کہ چند منٹ پہلے وزیر داخلہ محسن نقوی نے مذاکرات کی کامیابیوں پر مبارکباد دی ہے۔پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ محسن نقوی نے تہران سے واپسی پر ایرانی حکام سے کامیاب مذاکرات پر مبارکباد دی، اگر دوسرا فریق سنجیدہ رہا تو مثبت پیشرفت ممکن ہے۔رضا امیری مقدم نے بتایا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے مثبت پیشرفت کی امید پیدا ہوئی ہے، مثبت پیشرفت ایران کے مؤقف اور بہادر افواج کی استقامت کا نتیجہ ہے، پیشرفت بہادر ایرانی قوم کی مزاحمت اور پاکستان کی سرشار سفارتی کوششوں سے ممکن ہوئی۔یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کے درمیان نئی تجاویز پر اتفاق ہوگیا، واشنگٹن ٹائمزانہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مخلصانہ کوششیں کیں، امید ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مخلصانہ کوششیں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مخلصانہ سفارتی کوششیں کیں، پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کیلیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔