کن ممالک کے سربراہان اس سال حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں؟

Wait 5 sec.

ریاض (26 مئی 2026): دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد عازمین رواں برس حج ادا کر رہے ہیں ان میں کچھ سربراہان مملکت بھی شامل ہیں۔آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جا رہا ہے۔ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے جہاں دنیا بھر سے 18 لاکھ سے زائد مسلمان اس وقت میدان عرفات میں جمع ہیں، وہیں کچھ مسلم ممالک کے سربراہان مملکت وحکومت بھی یہ سعادت حاصل کر رہے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حج 2026 کی ادائیگی کے لیے مصر کے وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی اور البانیہ کے صدر بیرام بیگے بھی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے گزشتہ روز سعودی عرب پہنچ گئے۔جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ کے کمشنر شہزادہ سعود بن عبداللہ جلوی نے ان کا خیر مقدم کیا۔دونوں معزز شخصیات نے مناسک حج کا آغاز ہر عازم حج کی طرح منیٰ سے کیا اور اب رکن اعظم کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات میں ہیں۔مزدلفہ میں حجاج کی آمدورفت آسان بنانے کے لیے ’’لچک دار سڑک‘‘ تعمیر