ریاض (26 مئی 2026): حجاج کرام کی سہولت اور ان کی پیدل آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے مزدلفہ میں لچکدار سڑک تعمیر کی گئی ہے۔آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جا رہا ہے۔ خطبہ حج کے بعد حجاج نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کر کے مزدلفہ آئیں گے اور وہاں مغرب اور عشا کی نمازیں یکجا پڑھیں گے۔زیادہ تر حجاج یہ سفر پیدل طے کرتے ہیں۔ سعودی حکومت نے حجاج کو مزید سہولت فراہم کرتے ہوئے پیدل آنے والے حجاج کرام کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے ایک لچکدار سڑک تعمیر کر دی ہے۔یہ سڑک میدان عرفات سے مزدلفہ اور منیٰ تک جاتی ہے اور اس کو لچکدار سڑک کے نام سے پکارا جاتا ہے۔یہ نئی اور لچکدار سڑک سفید رنگ کی ہے جب کہ اس سے قبل استعمال ہونے والی سڑک سرخ اور قدرے زرد رنگ کی ہے۔یہ سڑک اپنی نرم اور آرام دہ ساخت کے باعث زائرین کے لیے نہایت مددگار ثابت ہو رہی ہے اور انہیں طویل پیدل چلنے کے بعد بھی تھکن کا احساس نہیں یا پھر پہلے سے بہت کم ہوگا۔مقدس مقامات میں کِدانا ڈیولپمنٹ کمپنی نے سایہ دار جگہیں، ٹھنڈک کے انتظامات، شجرکاری، پیدل راستوں کے اطراف حجاج کے بیٹھنے کے لیے آرام دہ بینچیں، کھانے پینے کے اسٹالز اور کیفے بنائے ہیں۔آج حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کیا جا رہا ہے، لاکھوں حجاج میدانِ عرفات میں موجوداس کے علاوہ مزدلفہ میں جگہ جگہ حجاج کے لیے موبائل چارنگ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں، تاکہ دوران حج عازمین اپنے پیاروں سے رابطے میں رہیں۔ان چارجنگ پوائنٹس میں ٹیب سی، یو ایس بی پوٹس اور تھری پن پلگ لگانے کی سہولت موجود ہے۔شدید گرمی میں میدان عرفات میں ماحول کو کیسے ٹھنڈا رکھا جا رہا ہے؟