ریاض (26 مئی 2026): دوران حج عازمین حج کو معیاری اور صحت بخش پانی کی فراہمی کے لیے پانی نمونوں کے یومیہ 4 ہزار سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔سعودی حکومت عازمین حج و عمرہ کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہے۔ رواں برس عازمین حج کو صاف اور صحت بخش پانی فراہم کرنے کے لیے نیشنل واٹر کمپنی روزانہ پانی نمونوں کے چار ہزار سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ کر رہی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں کمپنی سے منسلک مرکزی لیبارٹری، عالمی سطح کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مستقل اور موبائل لیبارٹریوں کے ساتھ مل کر فیلڈ سے لیے جانے والے نمونوں کے درست تجزیوں اور ٹیسٹوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔یہ نمونے مقدس مقامات کے اندر پانی کے اہم ذرائع اور تقسیم کے مختلف پوائنٹس سے مستقل بنیادوں پر حاصل کیے جاتے ہیں۔مختص فیلڈ ٹیمیں 24 گھنٹے نمونے جمع کرنے کی ذمہ داری انجام دیتی ہیں، جبکہ اہل تکنیکی عملہ پانی کے معیار کی تصدیق اور منظور شدہ صحت کے ضوابط کے ساتھ اس کی مطابقت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری لیبارٹری ٹیسٹ کرتا ہے۔حج 2026: سعید انور، وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم کے مشترکہ تصویر وائرل