راجستھان کے کوٹہ میں زچگان کی موت کے بعد مچی کھلبلی کے دوران دواؤں کی جانچ میں سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد جانچ کے لئے بھیجے گئے آکسیٹوسن انجیکشن کے نمونے غیر معیاری پائے گئے ہیں۔ فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ کنٹرول کمشنریٹ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ریاست بھر میں متعلقہ بیچ کی فروخت اور استعمال پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔63 ’کف سیرپ‘ کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے، راجستھان و مدھیہ پردیش کے بعد اتراکھنڈ میں محکمہ صحت نے جاری کیا الرٹڈرگ کنٹرولر اجے پاٹھک نے بتایا کہ لیب جانچ میں سامنے آیا ہے کہ بازار میں سپلائی کئے جا رہے آکسیٹوسن انجیکشن میں آکسیٹوسن عنصر ہی موجود نہیں تھا۔ یہ انجیکشن امرتسر واقع میسرس جیکسن لیباریٹریز کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ محکمہ نے متعلقہ بیچ کو ’ناٹ آف اسٹینڈرڈ کوالٹی‘ قرار دیا ہے۔ حالانکہ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ کوٹہ میں جن زچگان کی موت ہوئی ہے، انہیں یہی انجیکشن لگایا گیا تھا یا نہیں، اس کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی ہے۔ افسران کے مطابق متوفی زچگان کی آپریشن سے ڈیلیوری ہوئی تھی اور معاملے کی جانچ ابھی جاری ہے۔کوٹہ کے نیو میڈیکل کالج اسپتال میں پوسٹ آپریٹیو گائنی وارڈ میں ہوئی اموات کے بعد محکمہ ڈرگس نے احتیاطاً اسپتال اور ڈرگ اسٹور سے 30 سے زائد دواؤں کے نمونے جانچ کے لئے حاصل کیے تھے۔ ان میں سے اب تک 21 دواؤں کی رپورٹ محفوظ آئی ہے جبکہ باقی دواؤں کی جانچ رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ محکمہ ڈرگ کنٹرول نے راجستھان میڈیکل سروسیز کارپوریشن لمیٹیڈ کو مشتبہ دوا اسٹاک کے استعمال اور تقسیم پر روک لگانے کے احکامات پہلے ہی جاری کردیئے گئے تھے۔ محکمہ جاتی افسران کا کہنا ہے کہ باقی دواؤں کی جانچ رپورٹ آنے کے بعد آگے کی کارروائی طے کی جائے گی۔جان لیوا گولیاں: ٹیسٹ فیل کے باوجود مارکیٹ میں ہزاروں خوراک فروختڈرگ کنٹرولر اجے پاٹھک کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ کنٹرول کمشنریٹ نے راجستھان میڈیکل سروسیز کارپوریشن لمیٹیڈ (آر ایم ایس سی ایل) کو ہدایات جاری کر کے مشتبہ دوا اسٹاک کے استعمال اور تقسیم پر فوری طور سے روک لگا دی تھی۔ کوٹہ اور بوندی کے ڈرگ کنٹرول افسران نے نیو میڈیکل کالج اسپتال کے پوسٹ آپریٹیو گائنی وارڈ اور ڈرگ اسٹور سے مختلف دواؤں کے نمونوں کے ساتھ 30 سے زیادہ دواؤں کے نمونے لئے تھے جس میں 21 دوائیں محفوظ پائی گئی ہیں اور دیگر دواؤں کی جانچ رپورٹ بھی محکمہ کو جلد حاصل ہو جائے گی۔