ایران کے پاس معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں، صدر ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (27 مئی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنے کیلئے بےتاب ہے کیونکہ اس پاس اور کوئی راستہ نہیں۔وائٹ ہاؤس میں جاری کابینہ اجلاس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ وقت گزار کر دباؤ ڈال سکتا ہے تو اس کی یہ حکمت عملی کامیاب نہیں ہوگی، کیونکہ وہ سیاسی دباؤ میں آکر فیصلہ کرنے والے نہیں۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر  نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل تاحال فائنل نہیں ہوئی، امریکا ابھی مجوزہ معاہدے پر اور ایرانی پیشکش سے مطمئن نہیں ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کسی قیمت پرایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا، تاہم اسے انتہائی افزودہ یورینیم چھوڑنے کے بدلے پابندیوں میں نرمی دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے کیونکہ انہیں امریکی وسط مدتی انتخابات (مڈٹرم) کی کوئی فکر نہیں ہم نے ایران کے دوسرے درجے تک کی لیڈر شپ ختم کردی ہے۔یاد رہے کہ ایرانی سرکاری ٹی وی کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان زیرِ غور مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکی افواج ایران کے اطراف سے ہٹ جائیں گی جبکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی بھی ختم کردی جائے گی۔اس امریکی اقدام کے بدلے آبنائے ہرمز کو جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کیا جائے گا، تاہم وہائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ کو “غلط” اور “من گھڑت” قرار دیا ہے۔امریکا کا ایران کی سرکاری میڈیا رپورٹ پر دوٹوک ردعمل