امریکا سے ممکنہ معاہدہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا، ایرانی صدر

Wait 5 sec.

تہران(24 مئی 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ کوئی بھی ممکنہ معاہدہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حتمی اجازت اور توثیق کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کا کوئی بھی بڑا فیصلہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے دائرہ کار سے باہر نہیں ہوگا اور نہ ہی ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی مرضی اور اجازت کے بغیر ممکن ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ملک کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے سب کی فرمانبرداری اور ایک ہی متفقہ فیصلے کی ضرورت ہوتی ہے۔صدر مسعود پزشکیان نے داخلی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں تفرقہ اور تقسیم پیدا کرنے والے بیانات یا تجزیے صرف اور صرف دشمن کو فائدہ پہنچائیں گے۔انہوں نے تمام حلقوں پر زور دیا کہ وہ قومی فیصلوں اور ملکی سلامتی کے معاملات پر یکسوئی کا مظاہرہ کریں۔