واشنگٹن (24 مئی 2026): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے حوالے سے مزید اہم تفصیلات کا اعلان کریں گے۔ایران اور امریکا میں نئے مجوزہ امن معاہدے کی کوششوں کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے مزید اہم خبریں متوقع ہیں جو ممکنہ طور پر آج ہی جاری کر دی جائیں گی۔ صدر ٹرمپ ایران کے حوالے سے مزید اہم تفصیلات کا اعلان کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے کچھ تیکنیکی معاملات ہیں جن پر گفتگو کر رہے ہیں، لیکن ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور نہ ہی ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت دیں گے۔مارکو روبیو نے کہا کہ تجارتی بحری جہازوں پر حملے سراسر غیر قانونی ہیں، انہیں ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا۔ بین الاقوامی سمندروں میں جہاز رانی، تجارتی نقل وحمل کی آزادی ہر صورت یقینی بنانا ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کا بحران حل کرنے کے لیے بنیادی نکات پر اہم پیش رفت ہو گئی ہے اور دنیا بہت جلد آبنائے ہرمز کے حوالے سے کوئی اچھی خبر سن سکتی ہے۔امریکا سے ممکنہ معاہدہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا، ایرانی صدر