دہلی-این سی آر میں خوب جھوم جھوم کر برسے بادل، دھول بھری آندھی اور تیز بارش سے کئی مقامات پر درخت ٹوٹے

Wait 5 sec.

دہلی-این سی آر میں سہ پہر گرد آلود آندھی کے ساتھ تیز بارش نے ماحول کو انتہائی خوشگوار بنا دیا ہے۔ سیاہ بادلوں نے پورے علاقے کو اپنی زد میں لے لیا ہے اور جھوم جھوم کر برستا دکھائی دے رہا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آج اور کل دونوں دن بارش اور طوفان کا الرٹ جاری کیا ہوا ہے، اور آندھی و بارش کی پیشین گوئی صحیح ثابت ہوئی ہے۔ موسم کے کروٹ بدلنے کے بعد اب شدت آمیز گرمی سے مزید راحت ملنے کی امید ہے۔ حالانکہ بارش کے بعد کئی علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور کئی مقامات پر درخت ٹوٹ کر گرنے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔Delhi: A change in weather brings down the temperature in the National Capital, with light drizzles.(Visuals from Okhla) pic.twitter.com/N6xnGMCZt4— IANS (@ians_india) May 30, 2026موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی-این سی آر میں کئی دنوں سے جاری شدید گرمی کے درمیان ہفتہ کی دوپہر کے بعد موسم نے اچانک کروٹ لی اور کچھ ہی دیر میں آندھی کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ دہلی میں تیز آندھی اور بارش کے دوران کئی علاقوں میں درخت ٹوٹ کر گر گئے۔ آئی ٹی او چوراہے سے دین دیال اپادھیائے مارگ تک ایک بڑا درخت جڑ سے اکھڑ کر ایک کار پر جا گرا۔ خوش قسمتی سے کار ڈرائیور محفوظ رہا، تاہم گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بارش کے باعث دہلی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت حال بھی پیدا ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک جام جیسے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔Delhi में झमाझम बारिश और ठंडी हवाओं ने मौसम का मिजाज पूरी तरह बदल दिया। भीषण गर्मी से परेशान लोगों को बड़ी राहत मिली, जबकि कई इलाकों में तापमान में गिरावट दर्ज की गई। मौसम के इस सुहाने बदलाव ने दिल्लीवासियों के चेहरे पर मुस्कान ला दी।#DelhiRain #DelhiWeather #Rainfall… pic.twitter.com/a5zyx7EE2s— GNTTV (@GoodNewsToday) May 30, 2026بارش سے درجۂ حرارت میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 3 دنوں کے دوران درجۂ حرارت میں 9 ڈگری سیلسیس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعرات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دہلی-این سی آر شدید گرمی کی زد میں تھا۔ کئی علاقوں میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے بھی تجاوز کر گیا تھا۔ اب بارش کے بعد لوگوں کو گرمی سے کافی حد تک راحت ملی ہے۔ آج دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 25 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔ اتوار کو بھی دہلی-این سی آر میں بارش اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئندہ 3 گھنٹوں کے دوران بھی نوئیڈا میں گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔