امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امن مذاکرات میں شاندار کردار ادا کررہے ہیں۔امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سچی دوستی پروان چڑھ رہی ہے، پاکستان، امریکا کا مخلص دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو پہلے کی طرح مکمل طور پر کھولنا ہوگا، آبنائے ہرمز پر کسی قسم کا ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا۔یہ پڑھیں: ایران کے ایک ارب ڈالرکے کرپٹو اثاثے ضبط، نئی امریکی پابندیاں عائدپیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ہم کسی بھی وقت دوبارہ جنگ کے لیے تیار ہیں، ہماری صلاحیتیں زیادہ طاقتور ہیں، ایران ان کا دفاع نہیں کرسکتا، ہوسکتا ہے ایران اپنے جوہری عزائم ترک نہ کرنا چاہیے، یقین ہے کہ مذاکرات میں مراعات اور وقت حاصل کیا جاسکتا ہے۔امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ خطے میں چین کا غلبہ روکنے کے لیے اتحادیوں کا مضبوط نیٹ ورک ناگزیر ہے، کسی بھی جارحیت کو روکنے، طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے اتحادیوں کو خود انحصاری اپنانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چین کی بڑھتی طاقت کو روکنے کے لیے اتحادی اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں، چین کی تیز رفتار عسکری تیاریوں پر جائز تشویش اور خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔