"ٹی وی پر اذان سن کر” مسلمان ہونے والے عازم حج کی دلچسپ کہانی

Wait 5 sec.

مکہ مکرمہ (25 مئی 2026): فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے اس وقت حجاز مقدس میں اٹلی کا وہ نوجوان بھی شامل ہے جس نے ٹی وی پر اذان سن کر دین برحق قبول کیا۔اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دنیا بھر میں روز غیر مسلم دائرہ اسلام میں داخل ہوتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام ہی دین حق ہے۔ اسلام قبول کرنے والے ہر شخص کی ایک الگ کہانی ہوتی ہے اور ایسی ہی ایک دلچسپ کہانی جڑی ہے حج پر موجود اطالوی نوجوان سے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اطالوی عازم حج محمد لوکا جو خادم حرمین شریفین پروگرام برائے حج، عمرہ اور وزٹ کے مہمان ہیں، نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے اُن کے سفر کا آغاز بچپن میں ٹی وی پر پہلی مرتبہ اذان سن کر ہوا۔محمد لُوکا نے بتایا کہ 12 سال کی عمر میں جب انہوں نے پہلی مرتبہ اذان سنی تو اُس کی روحانیت اور سکون کی وجہ سے اُن پر شدید اثر ہوا۔ جس کے بعد انہوں نے اسلام کے بارے میں پڑھنا شروع کیا، اور دین کو قریب سے سمجھنا شروع کیا۔اطالوی نوجوان نے بتایا کہ کئی برس تک سیکھنے اور اس دین پر تحقیقات کے بعد انہوں نے اسللام قبول کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد انہیں وہ سکون ملا، جو اس سے قبل کبھی نہیں ملا تھا۔انہوں نے خادم حرمین شریفین کے پروگرام برائے حج، عمرہ اور وزٹ کے تحت حج کرنا اپنی زندگی کا سب سے بڑا روحانی تجربہ قرار دیا ہے۔5 عازمین کو “دل کا دورہ” پڑا، فوری علاج کے بعد مناسک حج کے لیے فٹ قرار