’کاکروچ جنتا پارٹی‘ بڑی مشکل میں پھنس گئی

Wait 5 sec.

دہلی (25 مئی 2026): سپریم کورٹ جج کے نامناسب ریمارکس پر جنم لینے اور دنیا بھر میں راتوں رات مشہور ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی بڑی مشکل میں پھنس گئی ہے۔سپریم کورٹ کے جج کے نامناسب ریمارکس پر مزاحمت کے طور پر بننے والی تنظیم ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ جہاں عالمی سطح پر شہرت حاصل کر رہی ہے، وہیں اس کی مخالفت بھی بڑھتی جا رہی ہے اور اب وہ ایک نئی مشکل میں پھنس گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی کا معاملہ زبانوں، بیانوں سے نکل کر اب سپریم کورٹ تک جا پہنچا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کرانے کے لیے ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔عوامی مفاد کے نام پر دائر اس درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس تنظیم نے سپریم کورٹ کے زبانی ریمارکس کا غلط استعمال اور تجارتی استحصال کیا ہے۔درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ قانونی شعبے میں موجود مبینہ ’جعلی وکلا‘ اور ان کی جعلی ڈگریوں سے متعلق الزامات کی آزادانہ ترجیحاً سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں۔واضح رہے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ گزشتہ ہفتے اس وقت قائم ہوئی جب چیف جسٹس سوریہ کانت نے عدالتی کارروائی کے دوران ریمارکس میں مبینہ طور پر بے روزگار نوجوانوں کے لیے ’کاکروچ‘ اور ’پیرا سائٹس‘ جیسے الفاظ استعمال کیے تھے۔ تاہم اس کے قیام کے دو روز بعد ہی اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا تھا تاہم پارٹی رہنماؤں نے نئے نام سے دوبارہ اکاؤنٹس بنا لیے تھے۔کاکروچ جنتا پارٹی کی مقبولیت کے پیچھے کس طاقت کا ہاتھ ہے؟ دھرو راٹھی نے بتا دیا