صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی تاریخ کے بدترین معاہدوں میں سےایک اوباما انتظامیہ کا ایران جوہری معاہدہ تھا اوباما انتظامیہ کے معاہدے نے ایران کےلیےجوہری ہتھیار بنانے کا سیدھا راستہ کھولا جب کہ موجودہ انتظامیہ کے تحت ایران سے جاری مذاکرات اوباما دور کے بالکل برعکس ہیں۔سوشل ٹروتھ پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات انتہائی منظم اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اپنے نمائندوں کو ہدایت کر دی معاہدے کیلئے جلدی نہ کریں کیونکہ وقت ہمارے ساتھ ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران سے حتمی معاہدے، تصدیق اور دستخط ہونے تک پابندیاں اور محاصرہ پوری قوت سے برقرار رہے گا دونوں فریقین کو پورا وقت لے کر درست فیصلہ کرنا ہو گا اس میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں، ایران سے اب ہمارے تعلقات کہیں زیادہ پیشہ ورانہ اور تعمیری ہو رہے ہیں، ایران کو واضح طور پر سمجھنا ہو گا کہ وہ کسی صورت جوہری ہتھیار یا بم تیار اور حاصل نہیں کر سکتا۔امریکی صدر نے کہا کہ تعاون اور حمایت پر مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں مشرق وسطیٰ کے ممالک کاباہمی تعاون تاریخی ابراہم اکارڈز میں شمولیت سے مزید مضبوط ہو گا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کون جانتا ہے، شاید مستقبل میں اسلامی جمہوریہ ایران بھی ابراہم اکارڈز کا حصہ بننا پسند کرے۔