ایرانی مسلح افواج ہر سطح کے دشمن کا مقابلہ کرنے کیلیے پوری طاقت سے تیار ہیں: کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز

Wait 5 sec.

تہران (24 مئی 2026): خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے کسی بھی حملے کی صورت میں دشمن کو خبردار کرتے ہوئے سخت جواب دینے کا اعلان کر دیا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران کی مسلح افواج ہر سطح کے دشمن کا مقابلہ کرنے کیلیے پوری طاقت سے تیار ہیں، دنیا میں سپر پاور یا چوتھی اور پانچویں نمبر کی طاقتور فوج جیسی کوئی بات نہیں۔کمانڈر خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ عوام کی حمایت سے ایرانی مسلح افواج نے ہر سطح کے دشمن کے مقابلے کیلیے خود کو تیار ثابت کیا، ہمیں فوج کی طرح اقتصادی اور سماجی میدانوں میں بھی ہوشیاری سے کام لینا ہوگا، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں بھی نئی چیزیں متعارف کروانے کیلیے کوشش کرنی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ جنگ کے اندر استعمال ہونے والے تمام فوجی آلات ہمارے اپنے بنائے ہوئے تھے، بلاشبہ فوجی آلات کی طرح باقی دیگر شعبوں میں بھی ہم اسی طرح آگے بڑھیں گے، ہماری قوم پختہ ارادے کے ساتھ انتہائی با صلاحیت قوم ہے۔میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے میدان جنگ میں ہمیشہ خود کو باصلاحیت ثابت کیا ہے۔