حج میں سیکیورٹی ہائی الرٹ: سعودی عرب کے جدید دفاعی نظام کی ویڈیو جاری

Wait 5 sec.

ریاض (24 مئی 2026): مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث سعودی عرب نے دوران حج عازمین کے تحفظ کے لیے جامع سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔اس بار حج کا فریضہ ایسے موقع پر ادا کیا جا رہا ہے، جب ایران جنگ کے باعث خطے میں صورتحال کئی ماہ سے مسلسل کشیدہ اور جنگ کے بادل مسلسل منڈلا رہے ہیں۔ایسے میں سعودی حکومت نے دوران حج دنیا بھر سے آنے والے عازمین کے تحفظ اور سلامتی کے لیے جامع دفاعی اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کیے ہیں۔عرب میڈیا نے سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حج کے دوران مسجد الحرام اور اس کے اطراف مضبوط فضائی دفاعی حصار قائم کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ فضائی خطرے سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔اس کے علاوہ مقدس مقامات مزدلفہ، منیٰ اور عرفات کے گرد بھی سخت فضائی نگرانی جاری ہے۔ حجاج کرام کی حفاظت، اطمینان اور پرامن عبادات کو یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔سعودی وزارت دفاع کی جانب سے مقدس مقامات کے اطراف جدید دفاعی نظام نصب کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔در چارچوب سامانه‌ی آمادگی یکپارچه وزارت دفاع.. نیروهای دفاع هوایی حفاظت از فضای هوایی در مشاعر مقدس را بر عهده دارند و با تمامی تهدیدات هوایی برخورد می‌کنند، به گونه‌ای که امنیت و آرامش مهمانان خدا تأمین شود.#حج_سال_۱۴۴۷ pic.twitter.com/ee77lUNjcl— واس فارسى (@spa_persian) May 23, 2026  سعودی حکام کے مطابق فضائی دفاعی فورسز جدید ٹیکنالوجی اور نگرانی کے نظام سے لیس ہیں اور ہر قسم کے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ اس کے علاوہ زمینی سکیورٹی، ایمرجنسی رسپانس اور ہنگامی امدادی ٹیموں کو بھی 24 گھنٹے ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔خطے میں جنگ بھی اہل اسلام کو نہ روک سکی، 2025 سے زیادہ عازمین حج کی آمد