مکہ مکرمہ (26 مئی 2026): امیرِ حج امام الشیخ علی عبدالرحمان الحذیفی نے کہا ہے کہ تقویٰ اختیار کرو اسی میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے۔حج 2026 کا رکن اعظم وقوف عرفات آج ادا کیا جا رہا ہے۔ مسجد نمرہ میں امیر حج اور امام مسجد نبوی ﷺ الشیخ علی الحذیفی خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے۔ تقویٰ اختیار کرو، اسی میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے۔الشیخ علی الحذیفی نے کہا کہ اللہ فرماتا ہے کہ آخرت سے ڈرو اور اس کی تیاری کرو، قیامت کا دن بہت دردناک ہے۔ تقویٰ کا تقاضہ ہے کہ ہم قیامت کے دن کی تیاری کریں۔ آخرت کی تیاری میں سب سے اہم ہے، توحید اختیار کریں اور اللہ کی عبادت کریں۔امام اعظم نے کہا کہ جو اللہ کے ساتھ کسی کو معبود قرار دیتا ہے تو وہ ایسا ہے کہ جیسے آسمان سے گر گیا ہو۔ جو نماز قائم کریں اور رزق میں سے خیرات کریں وہ بہترین لوگ ہیں۔ نماز کا قائم کرو، رمضان کے روزے رکھو اور فریضہ حج ادا کرو۔ یہ تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے اللہ کا خوف مقدم رہنا چاہیے۔