سیپیاں جمع کرتے ہوئے 8 افراد ڈوب کر ہلاک

Wait 5 sec.

(26 مئی 2026): سیپیاں جمع کرنے کے شوقین افراد انہیں ڈھونڈ رہے تھے کہ جل اجل بنا اور 8 افراد ڈوب کر اپنی جان گنوا بیٹھے۔یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا، جہاں دریائے وینکٹا پورہ میں سیپیاں تلاش کرنے کے دوران پانی کی سطح میں اچانک اضافہ 8 افراد کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دریا کنارے مجموعی طور پر 14 افراد سیپیاض جمع کر رہے تھے۔ ڈوبنے والے سات خواتین اور ایک مرد شامل ہے، مرد اور ایک خاتون کی تلاش جاری ہے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت مالتی جٹپا نائک (38-40)، لکشمی مادیو نائک (40)، لکشمی شیورام نائک (40) لکشمی اناپا نائک (50)، امیش منجوناتھ نائک (25)، لکشمی مادیو نائک (40) اور جیوتی ناگپا نائک (38-40) کے ناموں سے ہوئی ہے۔دریں اثنا ریاستی حکومت نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے ورثا کو فی کس پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔