ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان

Wait 5 sec.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ ختم کر دی گئی ہے اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے سچویشن روم جا رہا ہوں اب ایران کو لازمی اس بات پر متفق ہونا ہو گا کہ ان کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار یا بم نہیں ہو گا۔ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بحری ٹریفک کیلئے بغیر کسی ٹول یا روک ٹوک فوری طور پر کھولا جائے اور پانی میں اگر کوئی مائنز ہیں تو انہیں ختم کیا جائے گا، ہم نے اپنے بہترین انڈر واٹر مائن سویپرز کے ذریعے متعدد مائنز کو ہٹا دیا ہے اب ایران باقی بچ جانے والی مائنز کو فوری ہٹانے کا کام مکمل کرے گا جو اب زیادہ نہیں ہوں گے۔’’حیرت انگیز اور بے مثال بحری ناکہ بندی کو اب اٹھایا جا رہا ہے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز "گھر واپسی” کا عمل شروع کر سکتے ہیں‘‘امریکی صدر نے بتایا کہ 11 ماہ قبل ہمارے بی ٹو بمبار حملے کے بعد سے نیوکلیئر ڈسٹ زیر زمین دبی ہوئی ہے ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ کو اب امریکا زمین سے نکالے گا یہ کام ایران اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے تعاون اور ہم آہنگی سے کیا جائے گا، ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ کو زیر زمین سے نکال کر تباہ کر دیا جائے گا۔