تہران (31 مئی 2026): رواں سال 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ فضائی حملوں میں شہید ہونے والے سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے اور تدفین کی تیاری جاری ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے تین ماہ بعد جنازہ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے، جنازے کو جنگی صورتحال اور سکیورٹی خدشات پر مؤخر کیا گیا، جنازے کی تاریخ کے اعلان کے بعد لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔سابق ایرانی سپریم لیڈر 28 فروری 2026 کو فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، مجتبیٰ خامنہ ای کا حج کے موقع پر خصوصی پیغامتہران کی اسلامی رابطہ کونسل کے سربراہ محسن محمودی نے کہا کہ تقریب منعقد کرنے کیلیے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی بھرپور شرکت ہو۔ایرانی میڈیا رپورٹس میں بتایا گای کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ 14 سے 17 جون کے درمیان کرنے پر غور ہو رہا ہے۔