رولر کوسٹر میں خرابی، لوگ 100 فٹ بلندی پر پھنس گئے

Wait 5 sec.

امریکی ریاست ٹیکساس کے تھیم پارک میں رولر کوسٹر خراب ہونے پر طلبہ 100 فٹ بلندی پر پھنس گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے تھیم پارک میں سیرو تفریح کے لیے آنے والے طلبہ اس وقت مشکل میں پھنس گئے جب رولر کوسٹر اچانک 100 فٹ بلندی پر خراب ہوگیا۔ویڈیو میں رولر کوسٹر میں موجود طلبا کو ڈھلوان پر ہوا میں معلق دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جھولے پر تقریباً چار گھنٹے تک پھنسے رہنے کے بعد فائر فائٹرز نے 8 طلبا کو باحفاظت ریسکیو کرلیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار ٹریک پر چڑھ رہے ہیں اور ہر ایک شخص کو انتہائی احتیاط کے ساتھ نیچے لارہے ہیں۔جھولے میں سوار تمام افراد طلبا تھے جو اینر جائزڈ فار اسٹیم اکیڈمی مڈل اسکول اور اسٹیم اکیڈمی ہائی اسکول کی طرف سے تفریحی ٹرپ پر آئے ہوئے تھے۔اسکول انتظامیہ نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ تمام طلبا اور عملہ بالکل محفوظ ہیں۔جھولا جمعرات کی شام تقریباً 5:30 بجے تکنیکی خرابی کا شکار ہوا اور طلبا کو رات 9:00 بجے کے بعد بحفاظت نیچے اتارا گیا جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران پارک کو بند کر دیا گیا تھا۔رولر کوسٹر میں خرابی کی واضح تاحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔