’پہلے چھوٹو سلنڈر خریدنے کو کہا، پھر وصولی شروع کر دی‘، 5 کلو والا ایل پی جی سلنڈر مہنگا ہونے پر کانگریس کا تبصرہ

Wait 5 sec.

ہندوستان میں مہنگائی کی مار لگاتار بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ خاص طور سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جس نے عام لوگوں کے بجٹ کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ یکم جون کی صبح کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 53.50 روپے اضافہ کی خبر نے عوام کو دھچکا دیا ہی تھا، اب یہ خبر بھی سامنے آ گئی ہے کہ 5 کلو والا چھوٹو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 11 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس بارے میں کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پوسٹ جاری کر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔'महंगाई मैन' मोदी ने 5 किलो वाला छोटू LPG सिलेंडर भी महंगा किया।पिछले 1 महीने में छोटू LPG सिलेंडर ₹272 महंगा कर दिया गया है। 1 जून: ₹11 1 मई: ₹261---------------टोटल: ₹272पहले 'महंगाई मैन' ने जनता को छोटू सिलेंडर खरीदने को कहा, फिर वसूली चालू कर दी। https://t.co/gmWNEad5Ch— Congress (@INCIndia) June 1, 2026کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’مہنگائی مین مودی نے 5 کلو والا چھوٹو ایل پی جی سلنڈر بھی مہنگا کیا۔ پچھلے ایک ماہ میں چھوٹو ایل پی جی سلنڈر 272 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی کانگریس نے یہ بھی مطلع کیا ہے کہ یکم جون کو چھوٹو سلنڈر کی قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا اور اس سے قبل یکم مئی کو 261 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ یعنی ایک ماہ میں 5 کلو والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 272 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ جانکاری دینے کے بعد کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’پہلے مہنگائی مین نے عوام کو چھوٹو سلنڈر خریدنے کو کہا، پھر وصولی شروع کر دی۔‘‘'महंगाई मैन' मोदी ने चाबुक फिर चलाया। आज कमर्शियल सिलेंडर ₹53.50 रुपए महंगा कर दिया।पिछले 5 महीने में मोदी ने कमर्शियल सिलेंडर के दाम ऐसे बढ़ाए 1 जून: ₹53.50 1 मई: ₹993 1 अप्रैल: ₹218 7 मार्च: ₹115 1 मार्च: ₹31 1 फरवरी: ₹50 1 जनवरी: ₹111…— Congress (@INCIndia) June 1, 2026اس سے قبل کانگریس نے پیر کی صبح کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیے جانے پر بھی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کانگریس نے ’ایکس‘ پر لکھا تھا کہ ’’مہنگائی مین مودی نے چابک پھر چلایا۔ آج کمرشیل سلنڈر 53.50 روپے مہنگا کر دیا۔‘‘ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے گزشتہ 5 ماہ میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کی تفصیل بھی جاری کی۔ اپوزیشن پارٹی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’’پچھلے 5 ماہ میں مودی نے کمرشیل سلنڈر کی قیمتیں کچھ اس طرح بڑھائی ہیں: یکم جون کو 53.50 روپے، یکم مئی کو 993 روپے، یکم اپریل کو 218 روپے، 7 مارچ کو 115 روپے، یکم مارچ کو 31 روپے، یکم فروری کو 50 روپے، یکم جنوری کو 111 روپے۔ یعنی مجموعی طور پر 1571.50 روپے۔‘‘ آخر میں کانگریس نے حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے لکھا ’’صرف 5 ماہ میں کمرشیل سلنڈر تقریباً 1572 روپے مہنگا ہو گیا، اور ابھی سال ختم نہیں ہوا۔ مودی کی وصولی جاری ہے...۔‘‘