تمل ناڈو کے وزراء کی ’سینئریٹی لسٹ‘ ہوئی جاری، تھلاپتی وجئے حکومت کی اہم پیش رفت

Wait 5 sec.

تملگا ویتری کزگم (ٹی وی کے) کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے نے 10 مئی کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیا تھا۔ وجے کے ساتھ 9 وزراء نے بھی عہدے اور رازداری کا حلف لیا تھا۔ اس کے بعد 21 مئی کو کابینہ میں توسیع کی گئی، جس میں مزید 23 اراکین اسمبلی کو وزیر بنایا گیا۔ اگلے دن مزید 2 وزراء نے بھی حلف لیا۔ اس طرح وجے کابینہ میں کل 35 وزراء شامل ہیں۔ اب ان سبھی 35 وزراء سے متعلق ایک انتہائی اہم خبر سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ تھلاپتی وجئے کی جانب سے تمل ناڈو کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت کے بعد ایک نیا سرکاری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ اس حکم نامہ میں وزراء کی سینئریٹی کی ترتیب اور انہیں سونپے گئے محکموں کی مکمل تفصیلات دی گئی ہیں۔ اس حکم نامے کو ریاست کے چیف سکریٹری ایم سائی کمار نے جاری کیا ہے۔ سبھی 35 وزراء کے نام سینئریٹی کے ساتھ اور ان کی وزارت کی تفصیل ذیل میں پیش کی جا رہی ہے۔سی وجے جوزف – وزیرِ اعلیٰاین آنند – وزیر برائے دیہی ترقی اور آبی وسائلآدھو ارجن – وزیر برائے تعمیرات عامہ اور ترقی کھیلڈاکٹر کے جی ارون راج – وزیر برائے صحت، طبی تعلیم اور خاندانی بہبودکے اے سینگوٹّیئن – وزیر برائے محصولات و آفات انتظامپی وینکٹ رمنن – وزیر برائے خوراک اور شہری رسدآر نرمل کمار – وزیر برائے بجلی، توانائی و قانونراج موہن – وزیر برائے اسکولی تعلیم، تمل ترقی، اطلاعات و تشہیرٹی کے پربھو – وزیر برائے قدرتی وسائلایس کیرتنا – وزیر برائے صنعتپی وشوناتھن – وزیر برائے اعلیٰ تعلیمایس راجیش کمار – وزیر برائے سیاحتاے ایم شاہجہاں – وزیر برائے اقلیتی بہبودونّی ارسو – وزیر برائے سماجی انصافاے وجے تملن پارتھیبن – وزیر برائے ٹرانسپورٹپی راج کمار – وزیر برائے رہائش اور شہری ترقیوی سمپت کمار – وزیر برائے پسماندہ طبقات کی بہبودایم وجے بالاجی – وزیر برائے ہتھ کرگھا، ٹیکسٹائل اور کھادیکے وگنیش – وزیر برائے امتناع اور آبکاریکے تِنّاراسو – وزیر برائے غیر مقیم تمل باشندگان کی بہبودجے محمد فرواس – وزیر برائے محنت کشوں کی بہبود اور ہنرمندی کی ترقیوی گاندھی راج – وزیر برائے تعاونتھیرومرائی کے جگدیشوری – وزیر برائے سماجی بہبود اور خواتین کے حقوقوینوتھ – وزیر برائے زراعت و کسانوں کی بہبودسی وجے لکشمی – وزیر برائے ڈیری ترقیٹی سرتھ کمار – وزیر برائے انتظام انسانی وسائلرمیش – وزیر برائے ہندو مذہبی و خیراتی اوقافپی مدن راجا – وزیر برائے خرد، چھوٹی و متوسط صنعتیںاین میری ولسن – (محکمہ درج نہیں کیا گیا)سری ناتھ – وزیر برائے ماہی پروری اور ماہی گیروں کی بہبودایس کمالی – وزیر برائے مویشی پروریآر کمار – وزیر برائے مصنوعی ذہانت و ڈیجیٹل خدماتآر وی رنجیت کمار – وزیر برائے جنگلاتٹی لوکیش تمل سیلوان – وزیر برائے تجارتی ٹیکس اور رجسٹریشنراجیو – وزیر برائے ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی۔